جمعرات 13 نومبر 2025 - 13:02
احکامِ شرعی | کیا قنوت کے دوران انگوٹھی گھمانا ثواب رکھتا ہے؟

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے قنوت کے دوران انگوٹھی گھمانے کے حکم سے متعلق ایک سوال کا جواب دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی| نماز دین کا ستون اور مسلمانوں کی سب سے اعلیٰ عبادت ہے۔ اس کی درستی اور قبولیت اس بات پر منحصر ہے کہ اسے شرعی احکام کے مطابق صحیح طریقے سے ادا کیا جائے۔اسی لیے اہلِ ایمان کے دل میں ہمیشہ یہ خیال رہتا ہے کہ نماز کے دوران جو اعمال یا حرکات انجام دی جاتی ہیں، وہ معصومینؑ کی سنت اور سیرت کے مطابق ہیں یا نہیں۔

آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے اس موضوع پر کیے گئے ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو دلچسپی رکھنے والوں کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

سوال: کیا قنوت کے دوران انگوٹھی گھمانا مستحب ہے؟

جواب: قنوت میں انگوٹھی گھمانے کے لیے کوئی شرعی دلیل موجود نہیں ہے، اور نہ ہی یہ عمل شرعی ہدایات میں وارد ہوا ہے۔ البتہ اس سے نماز باطل نہیں ہوتی، لیکن بہتر ہے کہ اس عمل سے پرہیز کیا جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha